شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)حکومت پنجاب نے ضلع شیخوپورہ میں غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت روکنے اور ہوٹلوں کے خلاف کاروائی کرنے کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر راؤ اعجاز ریاض خان چوہان کو ڈائریکٹر فوڈ کے اختیارات تفویض کردیئے ہیں انہیں یہ اختیارات پنجاب پیور فوڈ آرڈیننس کے تحت تفویض کئے گئے ہیں۔