شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب نے محکمہ مال پر زور دیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر لیاقت علی وٹو کے اثاثوں کے بارے میں فوری طور پر رپورٹ دی جائے اس سلسلہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر نیب احمد رضا طاہر کی طرف سے جاری ہونیوالے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کے خلاف تحقیقات ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے اور اختیارات کا غلط استعمال کرنے کے الزامات کی بنا پر ہورہی ہے، دریں اثناء لیاقت علی وٹو نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔