شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں کے زیر اہتمام رات 12بج کر 1منٹ پر سابقہ روایات کے مطابق سابق وزیر اعظم شہیدذوالفقار علی بھٹو کی 89ویں سالگرہ کی تقریب ریگل چوک میں منعقد ہوئی جس میں ادارہ کے چیئرمین پروفیسر مشتاق احمد راحت اور دیگر عہدیداروں قیصر چوہدری، شفقت بھٹی، ہمایوں بھٹہ نے سابق وزیر اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔