شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ کے پوش علاقہ سول لائن میں سروسز کلب کے قریب بے آسرا خواتین کیلئے دارالامان تعمیر کرنے کے منصوبہ کی منظوری دیدی گئی ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راؤ ریاض اعجاز خان چوہان نے بتایا ہے کہ یہ دارالامان چار کنال اراضی پر محیط ہوگا جس کی الاٹمنٹ کی منظوری بورڈ آف ریونیو پنجاب سے حاصل کی جائے گی۔