• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع اور میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ کی خالی ہونے والی سیٹوں پر انتخاب کیلئے دوڑ دھوپ شروع

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ ) ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ اور تینوں تحصیل کمیٹیوں میں خالی ہونے والی سیٹوں پر انتخاب کے لئے دوڑ دھوپ شروع۔ ضلع کونسل سیالکوٹ کی4، میونسپل کاریوریشن کی2جبکہ ڈسکہ ،پسرور اور سمبڑیال کی 3 سیٹوں پر پارٹی ٹکٹ پرانتخاب میں حصہ لینے کے لئے ضلعی چیرپرسن، ضلعی وائس چیرمین،مئیر، ڈپٹی مئیر اور تینوں تحصیل کمیٹیوں کے چیرمین کو کامیابی دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کارکنوں اور عہدیداران نے کمر کس لی ہے۔یادرہے کہ یہ سیٹیں ضلعی چیرپرسن ،تین ضلعی وائس چیرمینوں کے علاوہ مئیر اور ڈپٹی مئیر سیالکوٹ اور میونسپل کمیٹیوں کے چیرمین منتخب ہونے کے بعد خالی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین