• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے تمام بی ایچ یو میں ایمولینس سروس فراہم کر دی گئی، ڈاکٹر جاوید

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) صوبائی حکومت کی طرف سے زچہ بچہ کی شرح اموات میں اضافے کو روکنے میں سیالکوٹ کے تمام بی ایچ یو میں ایمولینس سروس فراہم کر دی گئی۔سی او ہیلتھ ڈاکٹر جاوید وڑائچ نے رابط پر  بتا یا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی پرصوبائی حکومت کی طرف سے زچہ بچہ کی شرح اموات میں اضافے کو روکنے میں سیالکوٹ کے 25 ایچ یو میں ایمولینس سروس فراہم کر دی گئی جس کو آٹھ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر بی ایچ یو میں ر کھا جائے گا تاکہ بر وقت زچہ بچہ کو طبی امداد فراہم کی جاسکے۔ یادرہے کہ اس وقت سیالکوٹ کے ہر بی ایچ یو میں ماہانہ پچاس سے زائد ڈلیوری ہوتیں ہیں جن کے بارے میں صوبائی حکومت محکمہ ہیلتھ نے ہدایات جاری کی جائیں کہ تمام تر سہولیات زچہ بچہ کو سنیٹر میں ہی فراہم کی جائیں۔
تازہ ترین