• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طاہر القادری کا تشدد کاشکاربچی کےعلاج اوراخراجات برداشت کرنے کااعلان

لاہور(خصوصی رپورٹر) عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے تشدد کاشکار ہونیوالی بچی طیبہ کے علاج اور رہائش سے لے کر اعلیٰ تعلیم تک تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا ہے ،سربراہ عوامی تحریک کی منہاج القرآن اور عوامی تحریک کے رہنمائوں کو بچی کے قانونی لواحقین سے فوری رابطہ کرنے کی ہدایتکی ہے ۔ڈاکٹر طاہر القادری نے سیکرٹری جنرل عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئےہدایات جاری کیں۔ کہا کہ بچی کے ورثاء جب چاہیں رابطہ کرسکتے ہیں ۔معصوم طیبہ کے جملہ اخراجات برداشت کریں گے ۔
تازہ ترین