• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (جنگ نیوز) کراچی یونیورسٹی کے شعبہ عربی کی سابق چیئرپرسن پروفیسر عطیہ خلیل عرب انصاری طویل علالت کے باعث دبئی کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ پروفیسر عطیہ ایک معروف اسلامی اسکالر، مصنف اور ادبی شخصیت تھیں۔ ان کے والد علامہ خلیل عرب بھی اسلامی اسکالر تھے۔ پروفیسر عطیہ نے 15 برس کی عمر میں پہلی کتاب تحریر کی۔ وہ کئی کتابوں کی مصنف تھیں جس میں اردو شاعری اور حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کی حیات مبارک پر بھی کتاب شامل ہے۔ انہیں متحدہ عرب امارات میں سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک صاحبزادی نائلہ جعفری اور دو بیٹوں کو سوگوار چھوڑا۔ نائلہ جعفری معروف ڈرامہ نگار ہیں۔
تازہ ترین