متحدہ عرب امارات حکومت نے دبئی میں پانی پر تیرتا دنیا کا تیسرا فلوٹنگ میوزیم بنانے کا اعلان کر دیا۔
دبئی میوزیم آف آرٹ (دوما) کا اعلان دبئی کے حکمراں شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا ہے۔
دنیا کا پہلا تیرتا آرٹ میوزیم 2019ء میں پیرس میں بنا تھا جبکہ دوسرا فلوٹنگ میوزیم جنوبی کوریا میں رواں برس کھلنے جا رہا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دبئی کریک میں شامل ہونے والا یہ نیا شاندار منصوبہ جاپان کے عالمی شہرت یافتہ معمار تاداؤ آندو نے ڈیزائن کیا ہے۔