لاہورمیں جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو پتے کے کامیاب آپریشن کےبعد آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا ہے۔
لاہور کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں نے مولانا فضل الرحمان کے مختلف ٹیسٹ کیے اوربعد ازاں 40 منٹ کےکامیاب آپریشن کےبعد اُن کا پِتہ نکال دیا، آپریشن کےبعدمولانا کو آئی سی یو میں شفٹ کردیا گیا ۔
دوست احباب کےمطابق مولانا فضل الرحمان کی حالت بہت بہتر ہے ، ڈاکٹروں نے انہیں 24گھنٹے اسپتال میں ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے۔