• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی میں بازیاب گوجرانوالا کے 4 نوجوانوں کا اہل خانہ سے رابطہ

Gujranwalas Four Young Men Who Recovered From Turkey Contacted The Family
ترکی میں انسانی اسمگلروں کے چنگل سےآزاد کرائے گئے گوجرانوالا کے4 نوجوانوں کا پاکستان میں اپنے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا، تمام نوجوان ترک پولیس کی حفاظتی تحویل میں ہیں جن کی واپسی میں ایک ہفتہ لگے گا۔

ترکی میں انسانی اسمگلرز کی قید سے بازیاب ہونیوالے گوجرانوالہ کے رہائشی چاروں افراد کا ان کے اہل خانہ سے رابطہ ہوگیا، پیاروں کی خیرت ملتے ہی مرجھائے ہوئے چہرے خوشی سے کھل اٹھے، ماں کو بیٹے اور بہن کو بھائی کی خیریت سے گھر واپسی کا انتظار ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق بازیاب افراد ترکی میں غیرقانونی طریقے سے داخل ہوئے تھے جن کے پاس پاسپورٹ بھی موجود نہیں، قانونی کارروائی کے بعد ہی ان نوجوانوں کی وطن واپسی ممکن ہوسکے گی۔

ایف آئی اےذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ترکی میں موجود گجرات کے رہائشی قمرشاہ نامی ایک شخص نے استنبول میں گوجرانوالہ سے تعلق رکھنے والے چارافراد کے اغوا کا مقدمہ بھی درج کروایا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی سے بازیاب پاکستانیوں کی وطن واپسی میں ایک ہفتہ لگنے کا امکان ہے، بازیاب نوجوانوں کو ترک پولیس کی جانب سے کھانافراہم کیا گیا، نوجوانوں کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرنے کے بعدقونصلر رسائی دی جائے گی۔
تازہ ترین