بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاکستانی ماہر تعلیم اور سائنسدان پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم کو اسلامک اکیڈمی آف سائنسز نے ان کی خدمات کے اعتراف کے طور پر فیلو شپ سے نوازا ہے۔ ڈاکٹر شازیہ انجم گذشتہ 2دہائیوں سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شعبہ تدریس اور کیمسٹری کے شعبہ طب میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ انہوں نے 2002ء میں ڈاکٹرعطاالرحمان کی نگرانی میں ایچ ای جے ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف کیمسٹری کراچی یونیورسٹی سے کیمسٹری کے شعبہ میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی۔ بعد ازاں ڈاکٹر شازیہ انجم نے کیمسٹری کے شعبہ میں عالمی شہرت یافتہ ریسرچ سنٹر سی ایس آئی سی میڈرڈ سپین سے کیمسٹری کے شعبہ طب میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی،پروفیسر ڈاکٹر شازیہ انجم اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور میں ڈائریکٹر چولستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ اسٹڈیز اور شعبہ کیمسٹری میں بطور پروفیسر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔