مظفرآباد(نامہ نگار) گلگت، بلتستان ، آزادکشمیر و مقبوضہ کشمیر یہ سب ایک وحدت ہے، تقسیم کشمیر کسی صورت بھی قبول و منظور نہیں ہے، کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور مقبوضہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے، کشمیریوں کو پاکستان کے ساتھ الحاق سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی، حکمران اور افواج پاکستان کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انصار الامہ جموںوکشمیر کے امیر اعلیٰ مولانا محمد فاروق کشمیری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کی وحدت کو پارہ پارہ نہ کیا جائے اور تقسیم کشمیر تو کسی صورت میں قابل قبول نہ ہے۔ پاکستانی حکمرانوں کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے عالمی برادری کے سامنے کشمیر کے مسئلہ کی اچھے اور جاندار انداز میں وکالت کرنی چاہئیے۔ کشمیریوں کی تحریک نازک موڑ پر ہے، بھارتی ہٹ دھرمی مسئلہ کشمیر کے حل میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انڈیا ہمہ وقت پاکستان کی جڑیں کھوکھلی کرنے میں لگا ہو اہے۔ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے پاک فوج کی قربانیاں لائق تحسین ہیں۔ شہداء کے خون سے وفا کا تقاضا ہے کہ پاک فوج بھی مسئلہ کشمیر پر جاندار کردار ادا کرے۔ سیاستدان پاناما کیس سے تھوڑا باہر نکلیں ہمارے سیاستدانوں نے جتنی توانائیاں پانامہ کیس پر صرف کی ہیں اتنی توجہ اگر مسئلہ کشمیر کے حل پر دیتے اور جو شور شرابہ اس مسئلہ پر برپا کیا گیا ہے اگر تحریک کشمیر پر کرتے تو کشمیر کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہو چکا ہوتا۔ بھارت اگر مذاکرات کی بات نہیں سمجھتا تو پھر اس کے خلاف جہاد کا اعلان کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں ہندوستانی آرمی وحشیانہ ظلم و ستم کر رہی ہے اس کا ہاتھ روکنا بہت ضروری ہے۔فاروق کشمیری