کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی اینٹی کرپشن کورٹ نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی ٹڈاپ اسکینڈل کیس کے پانچ مقدمات میں ضمانتوں کی توثیق کردی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی پر ٹڈاپ اسکینڈل کے 26مقدمات ہیں جن میں عدالت انہیں اکیس مقدمات میں ضمانت دے چکی ہے۔ جبکہ عدالت نے مزید پانچ مقدمات میں ضمانتوں کی توثیق کردی۔ استغاثہ کے مطابق ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قومی خزانے کو سات ارب روپے کا نقصان پہنچایا۔