ملتان،میاں چنوں،مٹھن کوٹ (نمائندگان جنگ) جماعت اسلامی پاکستان کے سربراہ و سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کب ہوں گے میاں نواز شریف کے ٹولے سمیت ماضی میں حکمرانی کرنے والوں کا بلاامتیاز احتساب ہو نا چاہئےموجودہ حکومت پاناماکےدلدل میں پھنس چکی ہےجس سے وہ نہیں نکل سکتی عدلیہ اب کہےکہ ثبوت لائیں ہم عام لوگ ہیں برطانیہ ، قطر جیسےملکوں میں کیسے جائیں چیئرمین نیب کی تقرری حکمرانوں اور اپوزیشن کی صوابدید پر نہیں بلکہ چیف جسٹس آف پاکستان اور چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان کی مشاورت سے ہو نی چاہئےجنوبی پنجاب صوبےکے قیام کے حق میں ہیں لیکن لسانی بنیاد پر صوبہ نہیں بننا چاہئےروٹی ،کپڑا اور مکان کانعرہ لگانے والوں کی اپنی درجنوں آف شور کمپنیاں ہیں مودی کا پانی بند کرنے کی دھمکی اعلان جنگ ہے پاکستان مودی کی زبان میں جواب دے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ ملتان کے موقع پر دفتر جماعت اسلامی میں پریس کانفرنس کے دوران کیا اس موقع پر ضلعی امیر آصف محمود اخوانی، مولانا جاوید ، صہیب عمار صدیقی بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے سب سے پہلے نیب کے پلی بارگینگ کے خلاف بات کی ہمارا مطالبہ ہے کہ ریاست پسے ہوئے طبقات پر توجہ دے حکومت نے آج تک جماعت اسلامی کی تجاویز پر عمل نہیں کیا گیا انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہویرت کے استحکام کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں مارشل لائوں کی وجہ سے ہی ملک تقسیم ہوا جمہوریت کی گاڑی کو ڈی ریل نہیں ہو نے دیں گے ۔سراج الحق نے راجن پور روانگی سے قبل جماعت اسلامی جنوبی پنجاب کے میڈیا کوآر ڈی نیٹر کنور محمد صدیق کی عیادت کی اور ان کی صحت یابی کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے نائب چودھری عزیر لطیف، امیر جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان میاں آصف محمود اخوانی بھی اُن کے ہمراہ تھے۔قبل ازیں امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی سٹی ڈسٹرکٹ ملتان کے نائب امیر ڈاکٹر اورنگزیب شہزادکی رہائش پر جاکر اُن کے چھوٹے بھائی منیر احمد خان مرحوم کے انتقال پر ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد اور اُن کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحوم کے ایصال ثواب و درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دُعا کی۔دریں اثناء سراج الحق کی نائب امیر صوبہ پنجاب عزیر لطیف کے ہمراہ جماعت اسلامی ضلع خانیوال کے امیر افتخار الحسن کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو انہوں نے مزید کہ اکہ جرائم پیشہ افرادنے جرائم کے بعد سیاسی جماعتوں میں پناہ لے رکھی ہے جس کی وجہ سے کراچی کا امن تباہ ہو گیا آپریشن کے باوجود کراچی ٹارگٹ کلنگ نہیں رک سکی سیکورٹی اداروں کو مزید فعال کردار ادا کرنا ہو گا ،شام میں مسلمانوں کے قتل عام پر پاکستان کے حکمرانوں کی خاموشی کرب ناک ہے ،سراج الحق کی میاں چنوں آمد کے موقع پر جماعت اسلامی تحصیل میاں چنوں کے عہدیداران اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔سراج الحق نے مٹھن کوٹ میں ٹورزم ڈویلپمنٹ ہوٹل میں میڈیا کے نمائندوں اور معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئےکہاکہ پارلیمنٹ کے باہر بھی بہت سے ایسے لوگ موجود ہیں جوکہ الیکشن کے غلط اور مہنگے سسٹم کی وجہ سے الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے وہ ملک وقوم کی ترقی اور خوشحالی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں اس لئے الیکشن کے سسٹم کو ایسا بنایا جائے کہ قابل، دیانتدار اور محب وطن افراد پارلیمنٹ کا حصہ بن سکیں اور ملکی مفاد میں ایک بہتر قانون سازی کر سکیں، اس موقع پر جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر جاوید قصوری ، شیخ عثمان فاروق ڈاکٹر محمد عرفان ، ڈاکٹرعبدالسلام، مظہر حسین اور دیگر بھی موجود تھے ، قبل ازیں مٹھن کوٹ عرس خواجہ فریدؒ پر ان کی آمد کے موقع پر جماعت اسلامی ضلع راجن پور کے عہدیداروں اور کا رکنوں کی ایک کثیر تعداد نے چوک اللہ آباد پر ان کا شاندار استقبال کیا۔