• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ضلعی اتھارٹیز قائم

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) گوجرانوالہ میں صحت اور تعلیم کے شعبوں کی ضلعی اتھارٹیز قائم کردی گئی ہیں ڈپٹی کمشنر عامر جان دونوں اتھارٹیز کے ایڈمنسٹریٹر تعینات کردیئے گئے جنہوں نے چارج سنبھال لیا ہے ڈاکٹر سعید اللہ خان ہیلتھ اتھارٹیزگوجرانوالہ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہوں گے جبکہ تین ضلعی ہیلتھ افسران تعینات کئے گئے ہیں ان میں ڈاکٹر صاحبزادہ محمد فرید ضلعی آفیسر ہیلتھ برائے بیماریوں کے حفاظتی اقدامات، ڈاکٹر احسان اسد ضلعی آفیسر برائے میڈیکل سروسز اور ڈاکٹر محمد اجمل ضلعی آفیسر برائے مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم اور ہیومن مینجمنٹ ریسورس ہوں گے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی گوجرانوالہ ڈاکٹر سعید اللہ نے بتایا کہ ابھی ایڈہاک باڈی کے تحت ہی اتھارٹی کام کرے گی تاہم ہیلتھ اتھارٹی کا ایک چیئرمین ایک وائس چیئرمین ہوگا جبکہ مجموعی طور پر ہیلتھ اتھارٹی کے 32 ممبران ہوں گے ان میں 17 منتخب بلدیاتی نمائندے ہوں گے جن کا انتخاب بلدیاتی نمائندے ہی کریں گے میونسپل کارپوریشن سے چار ضلع کونسل سے پانچ اور میونسپل کمیٹیوں سے ایک ایک نمائندہ لیا جائے گا جبکہ 12 ممبران ٹیکنو کریٹ ہوں گے اتھارٹی کے ممبران کا انتخاب جون سے پہلے متوقع ہے علاوہ ازیں ادھر ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر کی پوسٹ خالی ہے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر صہیب عمران کے تبدیل ہونے کی وجہ سے یہ سیٹ خالی ہے جبکہ ڈائریکٹر سکینڈری ایجوکیشن خالد گورائیہ ہوں گے اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری کا اضافی چارج ملک سلیم کو دیا گیا ہے ڈائریکٹر سکینڈری خالد گورائیہ کو چیف ایگزیکٹو آفیسر کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے ۔
تازہ ترین