گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) ایڈیشنل سیشن جج خرم بشیر بوسال نے تھانہ واہنڈو کے مقدمہ قتل میں ملوث ملزموںکو سزائے موت، عمر قید اور جرمانہ کی سزا سنادی، ملزمان ارسلان، اصغر، اشرف، ضیاء اللہ، امین ، آصف وغیرہ نے اراضی کے تنازعہ پر نوجوان شکیل کو قتل کردیا تھا جس پر عدالت نے ملزم ارسلان کو سزائے موت، 2لاکھ جرمانہ جبکہ ملزمان اصغر، اشرف، ضیاء اللہ کو عمر قید، 2 ، 2 لاکھ جرمانہ کی سزا سنائی جبکہ 2 ملزمان امین اور آصف کو بری کردیا۔