گوجرانوالہ، گگھڑمنڈی (نمائندہ جنگ،نامہ نگار)سنٹرل جیل گوجرانوالہ میں اسیر ملزم دل کا دورہ پڑنے سے دم توڑ گیا ، لکھ داتا سکندر پورہ کا ڈکیتی و چوری کے مقدمہ میں ملوث محمد جمیل تین ماہ سے جیل میں بند تھا کہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے اسے طبی امدا دکیلئے ہسپتال داخل کروا دیا گیا جو بعدازاں موت و حیات کی کشمکش کے بعد دم توڑ گیا۔