گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ایڈیشنل سیشن جج گوجرانوالہ نے مختلف مقدمات میں بطور گواہ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر 10پولیس ملازمین کے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں منشیات ، ڈکیتی ، چوری و دیگر مقدمات میں بطور گواہ عدالت میں حاضر نہ ہونے پر عدالت نے بلا ضمانتی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔