• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین سے تین معاہدوں پر جون سے قبل دستخط ہوجائینگے: پرویز خٹک

Three Pacts To Be Signed With China Before June Pervaiz Khattak
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور چین کے مابین تین نئے معاہدوں پر جون سے پہلے دستخط ہوجائیں گے اور جون سے ان نئے اہم منصوبوں پر کام شروع ہوجائے گا۔

نوشہرہ کے علاقے کاہی نظامپور میں جلسے سے خطاب اور ’جیونیوز‘ سے بات چیت کرتے ہوئے پرویز خٹک نے بتایا کہ بیجنگ میں چینی سرمایہ کاروں کے ساتھ کامیاب مذاکرات ہوئے،خیبرپختونخوا میں چینی سرمایہ کار بیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کریں گے اور چینی صنعت کاروں کا ایک بڑا گروپ خیبرپختونخوا میں اگلے ماہ آرہا ہے جو مختلف منصوبوں میں دلچسپی رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تین بڑ ے منصوبوں میں گلگت، دیر، چترال روڈ، سترہ سو میگا واٹ بجلی کے منصوبوں اور پانچ اضلاع کے درمیان فاسٹ ریلوے ٹریک منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک کی یہ سرمایہ کاری 46 ارب ڈالر سے تجاوز کرکے 70 ارب ڈالر تک پہنچے گی اوریہ مزید بڑھتے ہوئے تین سو ارب ڈالر تک پہنچے گی، جو صوبہ بہتر منصوبے دے گا، وہاں پر زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہوگی، کرپشن کے خلاف صوبے بھر میں تحریک شروع کی ہے۔
تازہ ترین