• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مردان، مستورات کےتنازع پر ایک شخص کو گھر سے بلا کر قتل کردیا گیا

مردان ( نامہ نگار ) مستورات کے تنازع پر روڑیا جدید کے رہائشی کو گھر سے باہر لے جاکر قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انار گل ولد مکرم خان سکنہ خٹ کلے نوشہرہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ روڑیا جدید مردان میں بھائی کے گھر آیا تھا کہ جمعہ کو صبح تقریبا چار بجے کے قریب ملزم شاہ سعود ولد ظاہر سکنہ باغ ارم نے گھر کےدروازے پر دستک دی اور میرے بھائی منتظر گل کو اپنے ساتھ لے گیا، میں بھی پیچھے ساتھ چلتا رہااس دوران اشرف آباد پہنچ کر ملزم نے پستول سے میرے بھائی پر فائرنگ کی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا ۔ ملزم واردات کے بعد فرار ہو گیا ۔وقوعہ مستورات کے تنازع پر پیش آیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تازہ ترین