شیخوپورہ میں فیصل آباد روڈ پر بائی پاس کے قریب کاونٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ سے مقابلے میں سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان سمیت 6دہشت گرد ہلاک اور 3فرار ہوگئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق لاہور کے سانحہ گلشن اقبال پارک میں ملوث 2مرکزی ملزمان شاہد اللہ اور خانزیب کو نشاندہی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ انکے ساتھیوں نے حملہ کرکے انھیں چھڑا لیا تھا۔
سی ٹی ڈی اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فیصل آباد روڈ پر چھاپا مارا تو انھوں نے فائرنگ شروع کردی تھی۔ جوابی فائرنگ میں فرار ہونے والے شاہد اللہ اور خانزیب سمیت 6دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران دھماکا خیز مواد، اسلحہ اور 3موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئیں ہیں۔ ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو شیخوپورہ منتقل کردیا گیا ہے۔