شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)نیب پنجاب کی انکوائری ٹیم نے لیسکو کے لائن سپرنٹنڈنٹ ون اصغر علی طاہر کے خلاف تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اسکی ضلع شیخوپورہ میں ممکنہ غیر منقولہ املاک کے بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو راؤ ریاض اعجاز خان چوہان سے رپورٹ مانگ لی ہے یہ رپورٹ 17جنوری تک مانگی گئی ہے ، ناجائز ذرائع سے اثاثے بنانے اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کے الزامات کی تحقیقات مس بینش نعمان ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی سربراہی میں ایک ٹیم کررہی ہے ، اصغرعلی طاہر نے مذکورہ الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔