شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ شہر کے نواحی علاقوں میں گزشتہ روز شدید بارش ہوئی تاہم شہر میں شدید دھند چھائی رہی ، بارش لاہور روڈ پر کوٹ عبدالمالک تک اور ننکانہ صاحب روڈ کی مختلف بستیوں میں بھی ہوئی ، بارش کے بعد گندم کے کاشتکاروں نے مٹھائیاں تقسیم کیں اور شکرانے کے نوافل ادا کئے ، قبل ازیں یہاں پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے زیر اہتمام نماز استسقا ادا کی گئی۔