• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، دوہرے قتل کے 2 مجرم بھائیوں کی رحم کی اپلیں مسترد

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)صدر پاکستان ممنون حسین نے دوہرے قتل میں ملوث دو مجرم بھائیوں سلیمان اور منشاء کی رحم کی اپلیں مسترد کردی ہیں اس بارے میں محکمہ داخلہ پنجاب نے محکمہ جیل خانہ جات کو آگاہ کردیا ہے دونوں مجرمان کی پھانسی کی تاریخ کا اعلان آج سیشن کورٹ کرے گی، دونوں مجرمان کا تعلق تھانہ بڑا گھر کے قصبہ بچیکی سے ہے جنہوں نے 1996میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر اشرف اور شمشاد علی کو قتل کردیا تھا۔
تازہ ترین