ملتان ( سٹاف رپورٹر) محکمہ تعلیم سکولز پنجا ب کی جانب سے ناقص کارکردگی کے الز ام میں دوسرے مرحلے میں 94 ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز سربراہوں کو 11تا13جنوری انکوائری کے لئے طلب کر لیا گیا،بتایا گیا ہےکہ گریڈ 20کے 7اور گریڈ 19کے 87سکولز پرنسپلزکے خلا ف طلباکے زائد ڈراپ آئوٹ ‘ ناقص امتحانی نتائج اور کم انرولمنٹ پرپیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی جارہی ہے ‘ان میں ملتان کے 3سکولوں کے سربراہ خالد حسین ہمدانی پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول لاڑ‘ رائو سعید احمد خان پرنسپل ماڈل ہائی سکول گلگشت اور سید تنویر الرحمٰن شاہ پرنسپل ہائر سیکنڈری سکول راجہ رام اور خانیوال کے 5سکولز سربراہان رانا ریاض ‘ محمد ریاض‘ غلام مصطفی‘ لیاقت حسین اور افضل ندیم بھی شامل ہیں ۔