• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مری میں ٹریفک جام، سیاح گاڑیوں میں جم گئے

Traffic Jam In Murree Tourists Frozen In Vehicles
مری میں ٹریفک جام نے سیاحوں کو گاڑیوں میں جما دیا، ایکسپریس وے پر گاڑیوں کی میلوں لمبی قطاریں لگ گئیں، مری جانے والے واپسی کا رستہ ڈھونڈنے پر مجبورہیں،لوگ گاڑیوں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں ۔

گزشتہ 4 روز سے وقفے وقفے سے جاری برف باری کے بعد ملکہ کوہسار مری نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، ویک اینڈ کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد مری پہنچی ہے۔

دوسری جانب موسم سرما کی بارشوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کا حسن نکھر آیا ہے، جبکہ ملکہ کوہسار مری میں برف باری کے باعث سیاحوں کا رش بڑھا تو دکانداروں کی بھی چاندی ہو گئی ہے۔

مری اور گلیات میں بھی وقفے وقفے سے برف باری جاری ہے، سیاح منفی ایک درجہ حرارت کی سردی کے باوجود گرم جوش ہیں، مال روڈ پر موجود دکاندار سیزن شروع ہونے پرانتہائی خوش ہیں۔

اس سے قبل مری ایوبیہ اور نتھیا گلی کے راستوں پر برف باری کے بعد پھسلن کے باعث بھی سیاحوں کو کئی کئی گھنٹے اپنی گاڑیوں میں گزارنے پڑے۔
تازہ ترین