اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے شکایات کا نوٹس لے لیا ہے اور معاملہ انضباطی کمیٹی کے سپرد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے شکایات کنندگان اپنی شکایات سے انضباطی کمیٹی کو تحریری طور پر آگاہ کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ اعجاز نامی شخص نے اپنے خط میں سیالکوٹ میں بلدیاتی انتخابات کے آخری مرحلے میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزیوں کی شکایت کی گئی تھی ۔