بہاولپور(سٹی رپورٹر) غیرمعیاری زرعی ادویات کی فروخت کیخلاف محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کاکریک ڈاؤن تفصیل کے مطابق محکمہ پلانٹ پروٹیکشن کی سربراہی میں زراعت افسران اوردیگرعملہ کے ہمراہ متعدد ڈیلروں کی دکانوں پرچھاپے مارے وہاں سے زرعی ادویات کے22 نمونہ جات حاصل کرکے لیبارٹری بھجوائے اوران کاسیل پرچیز ریکارڈ اور سٹوربھی چیک کیے جبکہ نام نہاد عہدیدار اپنی دکانیں بندکرکے فرار ہوگئے۔