مردان ( نما ئندہ جنگ) مردان بجلی گھر کے علاقے میں ضعیف العمر شخص کی نعش برآمد پولیس نے ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق مردان بجلی گھر کے رہائشی فصل احد ولد نجیم خان سکنہ مسجد کالونی نے پولیس کو بتا یا کہ میرا 60سالہ بھائی امیر خان حسب معمول گھر سے نکلا تھا کہ ہمیں اطلاع ملی کہ آپ کے بھائی کی لاش بجلی گھر نہر کنارے پڑی ہیں اطلاع کے بعد وقوعہ پہنچے تو میرے بھائی مردہ حالت میں پڑے تھے،کسی پر دعویداری نہ کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ہمارا کسی سے کوئی دشمنی نہیں پولیس نے ضروری پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کی اور مزید تفتیش شروع کر دی۔