• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی پولیس میں ایس ایس پیز سمیت افسران کی 73اسامیاں خالی

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس میں ایس ایس پی  عہدے کی 6،ڈی ایس پیز کی  13اورانسپکٹروں کی 54اسامیاں خالی ہیں ۔ذرائع کے مطابق راولپنڈی پولیس کوافسروں کی شدیدکمی کاسامناہے  جس کی وجہ سے پولیس کی کارکردگی متاثرہورہی ہے  جب کہ بڑی تعدادمیں سیٹیں خالی ہونے کے باوجودترقیاں نہ ملنے سے ملازمین میں بددلی پائی جاتی ہے اورپولیس فورس اضطراب اورغیریقینی  صورت حال  کاشکارہے ملازمین کاکہناہے کہ فورس میں بڑی تعدادمیں ایسے افسرموجودہیں کہ جنہیں ایک ہی رینک پرکام کرتے  ہوئے 10سے 18سال ہوچکے ہیں لیکن انہیں اگلے رینک پرترقی نہیں دی جارہی ۔ذرائع کے مطابق ضلع راولپنڈی میں چیف ٹریفک آفیسر،ایس ایس پی  سپیشل برانچ ،ایس ایس پی وی وی آئی پی سکیورٹی  ڈویژن ، ایس ایس پی سکیورٹی راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ،اورایس ایس پی  آڈٹ اینڈانسپکشن کی سیٹیں خالی ہیں ۔جب کہ  ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر،ڈی ایس پی ایڈمن ، ڈی ایس پی کوٹلی ستیاں ،ڈی ایس پی سی آئی اے ،ڈی ایس پی سی آراواورسپیشل برانچ میں ڈی ایس پی کی 8سیٹیں خالی ہیں۔
تازہ ترین