شیخوپورہ (نمائندہ جنگ) سرگودھا روڈ کی آبادی ڈیرہ گجراں فاروق آباد میں گزشتہ رات 2افراد محنت کش افتخار حسین کے گھر میں دیوار پھلانگ کر داخل ہوگئے اور اس کو دیرینہ دشمنی پر اغوا کرکے گاڑی میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے، پولیس نے اغوا کاروں کی تلاش کر دی ہے، دریں اثناء قصبہ اجنیانوالہ میں دیرینہ رنجش پر 2افراد محنت کش مشتاق مسیح کے گھر میں گھس گئے اور اس کی بیوی (الف) پر شدید تشدد کیا۔