عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاناما کیس نواز شریف کو اپنے انجام پر پہنچائے گا ، خودکش سیاست دان ہوں، اپنا تابوت اپنے کندھے پر رکھ کر چلتا ہوں۔
بہالپور میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ یاد رکھنا میں تمہاری بولتی بند کردوں گا ، موٹر وے ، ایئر پورٹ گروی رکھ دیئے گئے ، عمران خان کی قیادت میں ایک دھرنا اور دیں گے۔