کنری(نامہ نگار)کنری کی مسیحی برادری نے سکھر میں مشن کمپاؤنڈ پر حملے کے خلاف جوزف آباد کا لونی میں احتجاج کیا۔ اس مو قع پر کنری آشرم چرچ کی کلیسا کے پادری قیصر لال، نوید خرم،اسٹیفن بشیر و دیگر نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ مشن کمپاؤنڈ پر حملہ ایک سو چی سمجھی سو چ کے تحت کیا گیا ہے جس کے بعد ملک کی اقلیتی برادری خود کو غیر محفوظ محسوس کر رہی ہے۔انہوں نے وفاقی حکومت، سندھ حکومت اور قا نون نا فذ کر نے والوں اداروں سے مطا لبہ کیا ہے کہ وہ واقعے کا فوری نو ٹس لیں اور واقعے میں ملوث عنا صر کو بے نقاب کیا اور ملک کی اقلیتی برادری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا ئے۔