اسلام آباد (نیوز رپورٹر)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو ٹیلی فون کر کے سندھ اسمبلی طرف سے غیرمسلم کے مسلمان ہونے کے لئے عمرکی حد مقرر کرنے کے لئے منظور کردہ بل واپس لینے پر اظہارتشکر کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی اس فیصلے کی تحسین اور خیر مقدم کرتی ہے ۔ انہوںنے اس امید کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی کبھی آئین سے متصادم کوئی قدم نہیں اٹھایا جائے گا ہم تمام پاکستانیوں خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو ، احترام کرتے ہیں، ملک میں ہر شہری کو برابر کے حقوق حاصل ہیں ۔ مختلف مذاہب کے ماننے والے پاکستانی اپنے مذاہب پر آزادی سے عمل پیرا ہیں ۔