• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے 20 فیصد حج کوٹہ کی بحالی خوش آئند ہے ‘ ثناء اللہ

پشاور(سٹی رپورٹر) سعودی عرب کی جانب سے پاکستان  کے 20 فیصد حج کوٹہ کی بحالی  خوش آئند ہے ۔ ان خیالات کا اظہارحج آرگنائزرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ہوپ ) کے عہدیداروں کے ایک اجلاس کے دوران کیا  جس  میں   مرکزی  چیئرمین حاجی ثناء اللہ ٗ  چیئرمین خیبر پختونخوا مسعود شنواری ٗ حاجی وحید اللہ آفریدی ٗ عابد پرویز اعوان اور دیگر عہد یداروں  نے شرکت کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ   کوٹہ بحا ل ہونے سے  امسال زیادہ سے زیادہ پاکستانی حج کرسکیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے حج کوٹہ بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ  اس بار حجاج کو بہترین سہولیات فراہم کرینگے ۔ 
تازہ ترین