ملتان (سٹاف رپورٹر)صحت مند پنجاب پروگرام کے تحت فوڈ اتھارٹی ملتان ٹیم نے ڈ پٹی ڈائریکٹر اعجاز نو ازکی نگرانی میں ملتا ن کے گرد نواح میں مختلف فوڈ پوائنٹس پر چھاپے مارئے۔اس دوران ایم ڈی اےچوک پرسوئیٹس اینڈ بیکرز کے سموسہ پروڈکشن یونٹ کو کھانے کی اشیاء نہ ڈھانپنے، مکھیوں کی موجودگی، گندے فرش،گندے فریزر کے استعمال، ورکرز کی ذاتی صفائی ناقص ہونے اور ورکرز کے ہاتھوں پر دستانے اور سر ڈھکے ہوئے نہ پر سربمہر جبکہ بیکری پروڈدکشن یونٹ کو 25000روپے جرمانہ کر دیا گیا۔الفلاح مارکیٹ میں واقع بیکرز کو 15000روپے، ایم ڈی اےچوک اورچونگی نمبر 9پر واقع بیکرز کو 10000روپے اور ناردرن بائی پاس پر واقع ہوٹل کو 3000روپے جرمانے کئے گئے۔ مزید کاروائیاں کرتے ہوئے بوسن روڈ پر اور شجاع آباد کے قریب واقع واٹر فلٹریشن پلانٹس سے پانی کے نمونے حاصل کر کے لیبارٹری بھجوادیئے۔ کشمیر چوک شاہ بدر روڈ پر واقع دودھ کی دکانوں، کیفے،چوک رشیدآباد پر واقع ریسٹورنٹ اینڈ باربی کیو، نقشبند کالونی میں واقع ملک شاپ، شجاع آباد میں جلال پور بائی پاس پر واقع اور لودھراں روڈ پر واقع نجی سکولوں کے کینٹین مالکان کوناقص صفائی کے انتظا ما ت اور ورکرز کی ذا تی صفا ئی غیر تسلی بخش ہو نے کی بنا ء پروارننگ دیتے ہوئے بہتر ی کے احکامات جاری کئے گئے۔