ملتان (سٹاف رپورٹر) میئر ملتان نے ناپسندیدہ ٹاون ملازمین کو میونسپل کارپوریشن میں جوائننگ کروانے سے انکار کردیا ہے بتایا گیا ہے کہ سابق ٹاونز ملازمین و افسران نے تجاوزات مافیا کے خلاف مہم میں متعدد مسلم لیگیوں کے خلاف سیون 80کے پرچے درج کروائے تھے جس کا چیئرمینوں کو رنج تھا لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ملتان ڈویژن کی جانب سے ان ملازمین کا تبادلہ میونسپل کارپوریشن میں کردیا چیئرمینوں کے دباؤ پر میئر ملتان نوید الحق آرائیں نے متعدد ملازمین کو جوائننگ کرانے سے انکار کردیا جس پر مذکورہ ملازمین نے ڈپٹی کمشنر ملتان نادر چٹھہ کو درخواست گزاری ہے کہ انہیں ضلع کونسل یا ڈی سی آفس میں تعینات کیا جائے ۔ ڈی سی ملتان نے سابق اے ڈی ایل جی خضر کھاکھی کو ملازمین کی تعیناتی کے حوالے سے مسائل دور کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں ۔