ملتان(سٹاف رپورٹر)ہائیکورٹ ملتان بنچ میں موسم سرما کی تعطیلات اختتام پذیرہوگئیں جبکہ آج سے معمول کے مطابق کام کا آغاز ہوگا۔اس ضمن میں ملتان بینچ میں مختلف مقدمات کی سماعت کے لئے علیحدہ علیحدہ بنیچز تشکیل دے دئیے گئے ہیں جوآج سے 8 اپریل تک فرائض سرانجام دیں گے ۔اس ضمن میں عام فوجداری نوعیت،دہشت گردی اورمنشیات کے مقدمات کی سماعت کےلئے مسٹرجسٹس مظہراقبال سدھواورمسٹر جسٹس اسجد جاوید گھورال،قتل اورنیب کے مقدمات کی سماعت کے لئے مسٹر جسٹس سید شہبازعلی رضوی اورمسٹر جسٹس احمد رضا گیلانی جبکہ سول مقدمات کی سماعت کےلئے مسٹرجسٹس شمس محمودمرزااورمسٹرجسٹس عبدالستار،مسٹر جسٹس شاہدکریم اورمسٹر جسٹس مزمل اخترشبیر پر مشتمل 2 بینچز تشکیل دئے گئے ہیں ۔