• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیحدہ صوبہ بنانیوالے چترال کے لوگوں سے رائے پوچھ لیں،سردار ڈومکی

کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر سردار سرفراز ڈومکی نے کہا ہے کہ علیحدہ صوبہ بنانے والے پہلے چترال کی عوام سے بھی رائے لیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں کہ انہیں چترال صوبہ قبول ہے بولان تا چتر ال صوبےکی بات نہ کی جائے بولان کے عوام کی سرزمین بلوچستان ہے اگر کسی کو الگ صوبہ بنانا ہے تو اسکا آغاز کچلاک کے بعد سے کریں تو زیارہ بہتر ہوگا ایک بیان میں سردار ڈومکی نے کہاکہ بلوچ عوام اپنی سرزمین بلوچستان میں آباد ہیں بولان تاچترال صوبے کا مطالبہ عوام کو قبول نہیں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نو اب ثناء زہری سے شکوہ کیا کہ ان کے علاقے لہڑی کو ترقیاتی کا موں کے حوالے سے یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ترقیاتی منصوبے نہ ہونے سے عوام مسلم لیگ ن سے مایوس ہورہے ہیں عوام نے ہمیں منتخب کیا ہےہم ان کو جوابدہ ہیں مگر اس صورتحال کے باعث معاملہ سنگین ہورہا ہے انہوں نے کہاکہ میں نے اپنے سیاسی رفقاء سے مشاورت مکمل کر لی ہے اگر صورتحال یہی رہی تو جلد آئند ہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا انہوں نے کہاکہ وزیراعظم بلوچستان کی ترقی وخوشحالی میں دلچسپی لے رہے ہیں لیکن ان کے علاقے پر توجہ نہیں دی جارہی جو باعث افسوس ہے۔
تازہ ترین