• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کےمتعدد علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ وپریشر میں کمی، شہری پریشان

راولپنڈی(نمائندہ جنگ) راولپنڈی کے کئی علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ،پریشر میں کمی اور سپلائی بری طرح متاثر ہے۔جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مکھا سنگھ سٹریٹ،بنگش کالونی ، فوجی کالونی،پیر ودھائی،ڈھوک حسو اور گردونواح، سیٹھی کالونی ، شارجہ گرائونڈ ، محلہ حکمداد ،محلہ محمود علی شاہ ،محلہ چاہ سلطان ،محلہ امرپورہ ، ڈھوک کھبہ ، ڈھوک الٰہی بخش ، نیشنل ٹائون ،کرنل یوسف کالونی ، صادق آباد ،سروس روڈ ، ڈھوک چراغ دین ، رحیم آباد ، سرسید چوک ، جہانگیر روڈ ، عزیز کالونی جھنڈا چیچی ، طہماسپ آباد کے علاقوں میں گیس نہیں آرہی ہے۔جس کے نتیجہ میں لوگ کھانا پکانے اور دیگر امور کی انجام دہی کیلئے پریشان ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گیس کے آنے جانے کا کوئی پتہ نہیں ہے۔جس نے معمولات زندگی کو بری طرح متاثر کیا ہوا ہے۔اور حکمران کوئی حل بھی نہیں نکال پارہے ہیں۔ اور شہریوں کی قوت برداشت جواب دے گئی ۔ اڈیالہ روڈ کے دونوں اطراف ڈھوک کلہور، ڈھوک جمعہ ، مبارک لین، خیابان میراں بخش ،ٹنچ بھاٹہ آبادی نمبر 1،2،3،ڈٖھوک سیداں ،گلشن شافی ،ڈھیری چوک ، اسلم مارکیٹ،عزیز آباد ،کیانی روڈ ،علامہ اقبال کالونی ،پیپلز کالونی ، اشرف کالونی ،یونین کونسل 88کے علاقے اور دیگر آبادیوں میں بھی گیس پریشر میں کمی کا مسئلہ بدترین صورتحال اختیار کر چکا ہے۔ شکریال ،ٹاہلی موہری ،ڈھوک سیداں ،لالہ رخ کالونی چکری روڈ ،نیازی محلہ بہار کالونی ،لکھن ،صادق آباد ،اشرف کالونی ،دھمیال ،ٹنچ بھاٹہ ،خیابان میراں بخش آبادی نمبر 2،3، ظہور کار پارکنگ سے ملحقہ گلیاںاسلم مارکیٹ اور متعدد دیگر علاقوں میں گیس پریشر میں خطرناک حد تک کمی واقع ہو گئی ہے جس کے باعث گھریلوصارفین مکمل طورپر گیس سے محروم ہیںاورشدید مشکلات کا شکار ہیں۔
تازہ ترین