شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)شیخوپورہ میں بہاری کالونی روڈ پر دیوار مہرباں بنادی گئی ہے جہاں پر شہری اپنی ضرورت سے زائد کپڑے و دیگر اشیاء خاموشی سے رکھ جاتے ہیں اور غریب بستیوں کے رہائشی مستحق لوگ یہ اشیاء اپنے اور بچوں کی ضرورت کے مطابق وہاں سے اٹھا کر لے جاتے ہیں ، دیوار مہربان کا انتظام شہر کی تنظیم امن گروپ کی طرف سے کیا گیا ہے جبکہ صلاح الدین روڈ پر سابق چیئرمین بلدیہ حاجی چوہدری محمدا قبال ڈار مرحوم کے ڈیرہ پر بھی روزانہ 200سے زائد افراد کو مفت ناشتہ اور تین دن دوپہر کا کھانا دینے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔