شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ضلع شیخوپورہ میں 16جنوری سے پانچ برس سے کم عمر کے بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلانے کی مہم شروع ہورہی ہے جس کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر ارقم طارق کی زیر قیادت اجلاس منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران5,94,400 بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اور خصوصی طور پر پشتون بستیوں کے بچوں کو قطرے پلانے کی مہم کی تھرڈ پارٹی انسپکشن بھی ہوگی۔