• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ،چوھنگ جنگل سے کروڑوں روپے مالیت کے درختوں ، ریت اور مٹی کی چوری

شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے چوھنگ جنگل سے کروڑوں روپے مالیت کے درختوں ، ریت اور مٹی کی چوری کے مقدمات کی پراگریس اور ان میں ملوث افسروں ٹھیکیداروں اورخریداروں کی گرفتاریوں کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی ہے چوھنگ جنگل میں کئی سالوں سے درختوں، ریت اور مٹی کی چوری کا سلسلہ جاری تھا جس کی رپورٹ ملنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس میں ملوث افسروں اور ٹھیکیداروں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر سی ایم سیکرٹریٹ کی طرف سے ایک مراسلہ انتظامیہ اور پولیس حکام کو جاری کیا گیا ہے جس میں ان مقدمات کی پراگرس رپورٹ کے بارے میں استفسار کیا گیا ہے ۔
تازہ ترین