گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)بلدیاتی الیکشن کے مراحل مکمل ہو گئے، لیکن رولز آف بزنس نہ ہونے کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندے کشمکش کا شکار ہیں نومبر2015میں بلدیاتی الیکشن کا چلنے والا سلسلہ سال 2016کے دسمبر میں مکمل ہوا ،لیکن رولز آف بزنس نہ ہونے کی وجہ سے بلدیاتی نمائندوں کوتاحال اپنے اختیارات اور ذمہ داریوں کا ہی پتہ نہ چل سکا ،میئر گوجرانوالہ کے لئے دیئے گئے دفتر کی تعمیر 1992سے شروع ہو ئی تاحال مکمل نہ ہو سکی ہے، جس کے باعث بلدیاتی نمائندوں میں مایوسی پھیل رہی ہے ،بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے اختیارات کے متعلق پتہ نہیں چل سکا ہے ، ووٹروں اور حلقہ کی ترقی کیلئے کیسے کام کر سکتے ہیں ، حکومتی ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں رولز آف بزنس آجائیں گے جس کے تحت ذمہ داریوں اور اختیارات کا تعین کر دیا جائے گا ۔