گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گٹروں کے گندے پانی سے بھرے ہوئے بڑے کھڈوں کی وجہ سے ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر مارسے پٹواری افتخار احمد چیمہ دم توڑ گیا ،اروپ روڈ اڑبنگ کے قریب کئی سالوں سے گندہ پانی کھڑا رہنے سے بڑے بڑے کھڈے بن چکے ہیں جن کی وجہ سے کئی حادثات ہو چکے ہیں ، سڑک کی مرمت اور سیوریج پانی کا اب تک بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکر مار کر موٹر سائیکل سوار پٹواری افتخار احمد چیمہ کو بھی روند ڈالا جو چند منٹ بعددم توڑ گیا ،علاقہ کے مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اروپ روڈ کئی سالوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جگہ جگہ گہرے کھڈے بنے ہوئے ہیں ۔