گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ) شہریوں کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل رکشوں کی بھرمار،شہر بھر کی سڑکوں پر پھرنے لگے ،ٹریفک حادثات میں اضافہ کا باعث بن رہے ہیں ، پبلک ٹرانسپورٹ کا کوئی بہتر بندوبست نہ ہونے کی وجہ سے موٹر سائیکل رکشوں کی بڑی تعداد شہریوں کو سہولت دینے کے نام پرٹریفک حادثات کا موجب بن رہی ہے حکومت کی طرف سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولیات دینے کے دعوے کئے گئے لیکن تاحال کوئی بھی وعدہ تکمیل کو نہ پہنچ سکا ہے۔