امیرجماعت اسلامی پاکستان سینیٹرسراج الحق کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ہرصورت اصلاحات چاہتے ہیں، دفعہ 62،63پر عمل درآمد کروانے کے لیے کوئی عملی تدبیر بنائی جائے۔
اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں سراج الحق نے کہا کہ دھرنے کے وقت حکومت نے الیکشن اصلاحات کا وعدہ کیا جو اب تک وفانہ ہوا۔
انہوں نے کہاکہ کرپٹ اشرافیہ الیکشن میں دھاندلی کی راہ ہموارکرتی ہے، جماعت اسلامی انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمنٹ اور چوکوں میں بھی جدوجہد کرے گی۔
سراج الحق نے کہا کہ ملک کا کرپٹ مافیا اپنے مال ودولت کے بل بوتے پر پارلیمان میں پہنچ جاتے ہیں، ریٹرنگ آفیسر اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرے تواسے سزاملنی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک موجود پاکستانیوں کوووٹ کا حق آئین کا تقاضا ہے،موٹر سائیکلوں، پنکھوں اور نوٹوں سے ووٹ خریدنے والے شفاف الیکشن نہیں چاہتے۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز کے سراج الحق کے لیے ریمارکس ہر دیانت دار کیلئے ہیں۔