• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا جیل میں لٹریسی سنٹرز تعلیم بالغان پروگرام کا افتتاح

سرگودھا (نمائندہ جنگ )نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (این سی ایچ ڈی) ضلع سرگودھا اور انتظامیہ ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ جیل میں لٹریسی سنٹرز تعلیم بالغاں پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی میاں سا لک جلال ڈپٹی انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب نے لٹریسی سنٹر تعلیم بالغاں پروگرام کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم ہی بنیادی اکائی ہے جو انسان کے اندر حقیقی معنوں میں مثبت تبدیلی لا سکتی ہے۔ جس سے فرد ،معاشرہ اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو پاتے ہیں۔این سی ایچ ڈی سرگودھا اور انتظامیہ کو جیل کے اندر قید افراد کو بنیادی تعلیم فراہم کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ مہر عمردراز جھاوری ڈسٹرکٹ جنرل مینجر این سی ایچ ڈی نے تعلیم بالغاں پروگرام اور لٹریسی سنٹر ز کے حوالے سے بریف کیا ،عبدالغفور انجم سپرنٹنڈنٹ جیل نے بنیادی تعلیم کے حوالہ جاری پروگرامز این سی ایچ ڈی لٹریسی سنٹرز اور انکی توسط سے مثبت تبدیلی بارے آگاہ کیا۔تقریب میں امری علی شاہ، وحید خان، کاشف، نذر حسین، آصف جاوید و دیگر بھی موجود تھے۔
تازہ ترین