• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیخوپورہ، دہشت گردوں کا ڈیٹا درست طور پر محکمہ داخلہ پنجاب کو فراہم نہیں کیا

شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے)معلوم ہوا ہے کہ پنجاب کے بعض اضلاع کے پولیس حکام نے ریکارڈ مرتب کرنے کیلئے دہشت گردوں کا ڈیٹا درست طور پر محکمہ داخلہ پنجاب کو فراہم نہیں کیا جس کی سب سے بڑی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ یہ ڈیٹا تھانوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر مرتب کیا گیا تھا قابل اعتماد ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب کی طرف سے ایک مراسلہ نمبر 0092-main/punjabتمام ضلعی حکام کو جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فورتھ شیڈول میں شامل افراد اور اس شیڈول میں ماضی میں شامل افراد کے بارے میں درست ڈیٹا بھیجا جائے جس میں ان کے نام کے علاوہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ نمبر،ان کے ضامنوں کے کوائف اور انکے خلاف درج ہونے والے مقدمات کا تمام ریکارڈ بھی جمع کیا جائے ۔
تازہ ترین